the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



میلکولم ٹرنبل نے منگل کو آسٹریلیا کی وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا اور یوں وہ صرف دو سالوں کے دوران ملک کے چوتھے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

پیر کو دیر گئے ہونے والی رائے شماری میں لبرل پارٹی نے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد میلکولم ٹرنبل نئے رہنما کے طور پر سامنے آئے۔

ساٹھ سالہ میلکولم ایک بینکار، وکیل اور صحافی بھی رہے ہیں اور حلف برداری سے قبل انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ "امید افزا سوچ سے بھرپور ہیں۔۔۔ یہ ایسے واقعات کا تبدل ہے جس کی مجھے توقع نہیں تھی۔"

اپنے الوداعی خطاب میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا



تھا کہ وہ بھی قیادت کی تبدیلی کو حتی الامکان حد تک پائیدار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے بقول وہ کسی سے بھی ذاتی پرخاش نہیں رکھتے اور نہ آئندہ رکھیں گے۔

ٹونی ایبٹ ستمبر 2013ء میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے لیکن حالیہ مہینوں میں ان کی مقبولیت میں قابل ذکر کمی دیکھی گئی جس کی وجوہات میں بعض اندرونی معاملات، غیر مقبول بجٹ کٹوتیاں اور اقتصادی ترقی کی سست رفتاری بتائی جاتی ہیں۔

میلکولم ٹرنبل اپنے پیش رو سے متعدد معاملات پر مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ وہ ہم جنس شادیوں کے حق میں ہیں اور آلودگی کے انسداد کی مزید سخت پالیسیاں وضع کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ تمام چیزیں رواں ہفتے اس وقت زیادہ واضح ہوں گی جب نئے وزیراعظم اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.